پی ٹی آئی نے مرید کے میں 18 مئی کا جلسہ منسوخ کردیا
حکومت نے جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔فرخ حبیب نے جلسہ منسوخ کرنے کی تصدیق کردی
May 17, 2023 · قومی
صوبائی اسمبلی کے تمام ٹکٹ ہولڈرزاپنے اپنے حلقے میں ریلیاں نکالیں گے۔فائل فوٹو
لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے مُریدکے کا جلسہ منسوخ کردیا۔
اس حوالے سے رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے تصدیق کی کہ پارٹی نے مُریدکے کا جلسہ منسوخ کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کی جانب سے 18 مئی (بروز جمعرات) کو مریدکے میں جلسے کا اعلان کیا گیا تھا۔