لاہور(امت نیوز)سول سوسائٹی اور شوبزشخصیات نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے جناح ہاؤس کورکمانڈر ہاؤس کا دورہ کیا اور شرپسند عناصر کے حملے و آتشزدگی کی شدید مذمت کی۔
دورہ کرنے والوں میں معروف کلاسیکل گلوکار استاد حامد علی خان، شفقت علی خان، میگھا، وارث بیگ،عمار بیگ ،شاہد خان معمر رانا،نئیر اعجاز،ساحر علی بگا سمیت متعدد فنکارشامل تھے۔
اس موقع پر فنکاروں نے کہا کہ یہ حملہ جناح ہاؤس پر نہیں، پاکستان کی شہ رگ پر کیا گیا ہے۔ فنکاروں اور سول سوسائٹی کے افراد نے شمعیں روشن کیں اور کہا کہ قائد ہم شرمندہ ہیں کہ شر پسندوں سے آپ کے گھر کو بچا نہیں سکے۔
شوبزشخصیات نے واضح کیا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو کچھ بھی نہیں، ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہئے ،9مئی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا اس صورتحال میں افواج پاکستان نے صبر کا مظاہرہ کر کے اعلیٰ مثال قائم کی