پیٹرولیم مصنوعات میں کئی بار کمی کے باوجود من مانے کرایے وصول کیے جا رہے ہیں، فائل فوٹو 
پیٹرولیم مصنوعات میں کئی بار کمی کے باوجود من مانے کرایے وصول کیے جا رہے ہیں، فائل فوٹو 

کرایوں میں کمی کیلئے سندھ حکومت کا بس مالکان کو خط

کراچی(امت نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں کمی نہ کرنے پر سندھ حکومت حرکت میں آگئی

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے بس مالکان کوکرایوں میں فوری کمی کے لئے خط ارسال کردیا۔

خط میں بس مالکان کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر کرایوں میں کمی نہ کی گئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وفاقی حکومت نے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 12 اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے کمی کا اعلان کیا تھا۔