اسلام آباد(امت نیوز) تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے کہا ہے کہ ایم پی او کو استعمال کرکے والدہ کو بار بار گرفتار کیا جارہا ہے۔
نجی تی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے والدہ کی رہائی کا حکم دیا تھا، رہائی کے بعد دوبارہ گرفتارکرلیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ پولیس نے والدہ کی گرفتاری سے قبل سرچ وارنٹ تو دکھائے تھے لیکن باربار ایم پی او اور دیگر چیزوں کو استعمال کیا جارہا ہے۔