پنجرے سے شیروں کے نکل جانے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے ایک شیر کو فوراً پکڑ لیا گیا جبکہ سرکس انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں نے دیگر 3 شیروں کو تلاش کرنے کے بعد جال کے ذریعے پکڑ لیا۔
مریدکے میں 4 شیر پنجرے سے نکل گئے، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
مریدکے میں لگے میلے کے دوران تیز آندھی کی وجہ سے نجی سرکس کے شیروں کا پنجرہ کھل گیا، تینوں شیروں کو پکڑ لیا گیا
May 18, 2023 · شہر گزشت
لاہور(امت نیوز) مریدکے میں شیر پنجرے سے باہر نکل گئے جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مریدکے میں لگے میلے کے دوران تیز آندھی کی وجہ سے نجی سرکس کے شیروں کا پنجرہ کھل گیا جس کی وجہ سے 4 پالتو شیر پنجرے سے باہر بھاگ نکلے۔