برطانیہ میں بھی پہلی بار انسانوں میں برڈ فلو کی تشخیص

لندن (نیٹ نیوز) پرندوں اور خصوصی طور پر مرغیوں کو متاثر کرنے والے وائرس ’برڈ فلو‘ سے پہلی بار دو برطانوی انسان متاثر ہونے کی تصدیق کردی گئی۔

برڈ فلو نامی ’انفلوئنزا‘ وائرس تقریبا تین دہائیوں سے دنیا میں موجود ہے اور یہ وائرس عام طور پر پرندوں اور خصوصی طور پر مرغیوں کو متاثر کرتا ہے۔

برڈ فلو کی وبا 2005 اور 2009 میں بھی عالمی سطح پر شدت اختیار کی گئی تھی اور اب گزشتہ تین سال سے متعدد ممالک میں اس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ 20 سال کے دوران متعدد ممالک میں پرندوں کو متاثر کرنے والے مذکورہ وائرس سے پہلی بار انسان متاثر ہوئے جب کہ رواں برس اپریل چین میں اس وائرس سے وہاں پہلی موت بھی ہوئی تھی۔