وزیراعظم شہبازشریف پاک ایران سرحد مند پشین روانہ

اسلام آباد (امت نیوز) وزیراعظم پاک ایران سرحد مند پشین روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم کی پاک ایران سرحد پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات ہوگی۔

ایرانی صدر وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ملاقات کے دوران پاک ایران تعلقات میں وسیع پیمانے پر توسیع پر مشاورت ہوگی جبکہ وزیراعظم اور ایرانی صدر 2 منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما 100 میگاواٹ بجلی منصوبے کاافتتاح کریں گے۔