کراچی (امت نیوز) ایف آئی اے امیگریشن نے 4 ماہ میں کراچی ایئرپورٹ پر مشتبہ، جعلی سفری دستاویزات پر 16 مسافروں کو آف لوڈ کیا۔
آف لوڈ ہونے والے مسافروں کو گرفتار کرکے انٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کیا گیا، انٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے آف لوڈ کئے گئے ملزمان کیخلاف 16 انکوائریاں درج کیں، تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ملزمان اور ایجنٹوں کیخلاف 12 مقدمات درج کیے گئے۔
ترجمان ایف آئی اے امیگریشن نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، ایجنٹوں کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔