اسلام آباد ہائیکورٹ:پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد (امت نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی رہائی کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وائس چیئرمین کی رہائی کا حکم دیا، جبکہ شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کو کالعدم قرار دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔