لاہور (امت نیوز) زمان پارک میں دہشت گردوں کی موجودگی،حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں صرف دو گھنٹے باقی،تاحال کوئی گرفتاری نہ دی گئی،ممکنہ آپریشن کے پیش نظر زمان پارک آنے جانے والے تمام راستے سیل کر دئے گئے۔
زمان پارک میں 40سے50مبینہ دہشتگردوں کی موجودگی،حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہونےمیں صرف 2 گھنٹے باقی، پولیس کی منصوبہ بندی سےبڑےپیمانےپرکارروائی کےامکانات واضح ہونےلگے ہیں۔
پولیس کے مطابق 22 گھنٹے گزر جانے کے باوجود پی ٹی آئی کی جانب سےتاحال کوئی گرفتاری نہیں دی گئی، الٹی میٹم ختم ہوتےہی زمان پارک میں آپریشن کیا جائےگا جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، زمان پارک آنےجانےوالےتمام راستے دوبارہ سیل کردیئے گئے ہیں، مال روڈسےدھرم پورہ تک بیرئیرز اور کنٹینرلگا کر کینال روڈبندکردیا گیا، مغلپورہ سے دھرم پورہ اور مال تک کینال روڈٹریفک کے لئے بند ہے ، راستے بند ہونے سےملحقہ شاہراہوں سے آنے جانے والے شہری اذیت سے دوچار ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اینٹی رائٹ اہلکاروں کی بڑی تعداد مال روڈاوردھرم پورہ تعینات ہے، پی ٹی آئی کیجانب سےدہشتگردوں کی گرفتاریاں نہ دینےپرآپریشن کیاجائے گا۔