چوہدری پرویز الٰہی کے دست راست محمد خان بھٹی پھر گرفتار
محمد خان بھٹی ضمانت کے بعد ڈسٹرکٹ جیل سے رہا ہوئے تھے کہ اینٹی کرپشن حکام نے حراست میں لے لیا۔
May 18, 2023 · قومی
محمد خان بھٹی کو گوجرانوالہ لے کر جا رہے ہیں۔،فائل فوٹو
تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے دست راست محمد خان بھٹی کو رہائی کے بعد پھر گرفتار کرلیاگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق محمد خان بھٹی ضمانت کے بعد ڈسٹرکٹ جیل سے رہا ہوئے تھے کہ اینٹی کرپشن حکام نے حراست میں لے لیا،اینٹی کرپشن حکام کاکہناتھاکہ محمد خان بھٹی کو گوجرانوالہ لے کر جا رہے ہیں۔