اٹک: تحریک انصاف کے رہنما ملک امین اسلم پارٹی رکنیت کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ملک امین اسلم کی جانب سے کچھ دیر میں پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کی رکنیت چھوڑنے کے حوالے سے اہم اعلان متوقع ہے۔
اٹک سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنما عمران خان کی کابینہ میں مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی کے عہدے پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔