پشاور :موٹرسائیکل ورکشاپ میں دھماکا،ایک شخص جاں بحق
رنگ روڈ کے قریب دھماکا موٹر سائیکل کی مرمت کے دوران ہوا،پولیس
May 18, 2023 · قومی
پشاور(امت نیوز)پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر ہوٹل کے قریب موٹرسائیکل ورکشاپ میں دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد معمولی زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق دھماکا موٹرسائیکل میں ہوا، دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا موٹر سائیکل کی مرمت کے دوران ہوا۔ایک شخص موٹرسائیکل کی مرمت کرانے آیا تھا۔