عمران خان کو 9مئی کے واقعات کی کھل کر مذمت کرنی چاہئے،صدر علوی

اسلام آباد(امت نیوز)صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہےکہ عمران خان کو 9 مئی کے واقعات کی کھل کر مذمت کرنی چاہئے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی بھی ہونی چاہیے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کارروائی میں انسانی حقوق کا خیال رکھنا چاہئے ، مارپیٹ نہیں ہونی چاہئے، ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دینی چاہئے ۔

صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تقرری کی مخالفت نہیں کی تھی، عمران خان نے کہا تھا کہ جنرل باجوہ کو کہہ دیں جس کو ادارہ آرمی چیف بنائے قبول کریں گے۔