لاہور(امت نیوز)لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو اسپتال میں رہنے کی اجازت دے دی۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سروسز اسپتال نے یاسمین راشد کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے، جو کسی بھی وقت کم زیادہ ہوتا رہتا ہے۔
عدالت نے 4 روز بعد دوبارہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی میڈیکل رپورٹ طلب کرتے ہوئے انہیں اسپتال میں رہنے کی اجازت دے دی