پابندی لگی توپی ٹی آئی نئے نام سے سیاست کرے گی،پرویز خٹک
تحریک انصاف چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا،کسی کے جانے سے پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑتا،نجی ٹی وی سے گفتگو
May 18, 2023 · قومی
نوشہرہ(امت نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ پارٹی پرپابندی کی کوشش کی گئی تو پی ٹی آئی نئے نام سے سیاست کرےگی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہعمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، تحریک انصاف کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
پرویز خٹک نے مزید کہا کہ کوئی پارٹی سے جاتا ہے تو کوئی آتا ہے، اس سے پارٹی پرکوئی اثر نہیں پڑےگا۔