اسلام آباد(امت نیوز)ارشد خان عرف ارشد چائے والا نے لندن میں ہوٹل کھول لیا اوراسلام آباد میں چائے کے ایک کیفے کھولا۔ چائے کے کیفے کی کامیابی کے بعد ارشد خان لندن میں اپنا پہلی مرتبہ انٹرنیشنل کاروبار کا آغاز کر رہے ہیں۔
ارشد چائے والا کی 2016 میں چائے کے ڈھابے پر چائے بناتے ہوئے ایک تصویر وائرل ہوئی جس نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا
انہوں نے ماڈلنگ کی مگر ساتھ ہی اسلام آباد میں ایک چائے کے کیفے کو لانچ کیا
اب ارشد خان چائے والا نے لندن میں اپنا نیا کیفے قائم کیا ہے ۔سوشل میڈیا پر ایک وڈیو میں انہوں نے بتایا کہ ان کا کیفے لندن کے علاقے الفورٹ لائن میں ہے ۔ جہاں نا صرف پاکستانی کڑک چائے کو انجوائے کر سکتے ہیں بلکہ وہ پردیس میں دیسی کھابوں کو بھی کھا سکیں گے۔
ارشد چائے والا نے سوات میں بھی اپنا ایک کیفے کھول رکھا ہے