لاہور(امت نیوز)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور مرکزی چیف آرگنائزر مریم نواز نےچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 60 ارب کے چور نے نوجوان کارکنوں کو تخریب کار فورس بنا دیا۔ 9 مئی کو نوجوان نسل اور پاکستان کو لڑانے کی مذموم سازش تھی۔
مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر کی زیر صدارت ایم ایس ایف سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف) کی پورے ملک میں تنظیم نو کے عمل پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں میں سے مستقبل کی قیادت سامنے لائیں گے، معاشرے کو تخریب کارکی تخریب کاری کے اثرات سے پاک کرنا ہے، 60 ارب کے چور نے چوریاں چھپانے کے لئے نوجوان کارکنوں کو تخریب کار فورس بنایا۔ 9 مئی اصل میں نوجوان نسل اور پاکستان کو لڑانے کی مذموم سازش تھی۔ منظم منصوبہ بندی کے تحت نوجوانوں کے ذہن میں زہر بھرا گیا۔
مریم نوازنے کہا کہ فتنے نے پورے ملک خاص طورپر نوجوانوں کو جھوٹ بول بول کر ورغلایا، ذہنوں میں نفرت کی زہریلی فصل کاشت کی، قوم خاص طورپر نوجوانوں کے ذہن میں تحمل، برداشت، علم وآگاہی کے بیج بونے ہیں