لاہور(امت نیوز) نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میرنے کہاہے کہ زمان پارک سے نکل کر نہر کے راستے فرار ہونے کے دوران پکڑے جانے والے 8 افراد کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث ہیں
اس سے قبل سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس حسن جاوید نے بتایا کہ زمان پارک سے فرار ہونے والے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
لاہور پولیس @ccpolahore نے زمان پارک سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ تمام گرفتار دہشتگرد کورکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے میں ملوث تھے۔
نگران وزیر اطلاعات و ثقافت کا ٹویٹ@AmirMirTV #lahorepolice #Terrorists #Arrested @MinisterInfoPb pic.twitter.com/CJu8WJtGcy
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) May 18, 2023
انہوں نے کہا کہ مصدقہ اطلاعات تھیں کہ 30 سے 40 لوگ زمان پارک کے اندر موجود ہیں، 8مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جو نہر کے راستے فرار کی کوشش کر رہے تھے۔
ایس ایس پی حسن جاوید نے کہا کہ ابھی بھی اطلاعات ہیں کہ زمان پارک میں شر پسند موجود ہیں، زمان پارک پر آپریشن سے متعلق حتمی فیصلہ اعلیٰ افسران کے حکم پر ہوگا۔
ایس ایس پی حسن جاوید نے مزید کہا کہ اور لوگ بھی فرار کی کوشش کرتے ہیں لیکن پولیس کو دیکھ کر واپس چلے جاتے ہیں