کراچی(کامرس ڈیسک) زردمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کا حجم 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کم ہوگیا جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب 31 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
مرکزی بینک کے مطابق 12 مئی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 9 ارب 93 کروڑ 75 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 62 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں