راولپنڈی پولیس کے تابڑ توڑ چھاپے،48 گرفتار

راولپنڈی (اُمت نیوز)راولپنڈی پولیس کےتابڑ توڑ چھاپوں میں قتل، اقدام قتل ،منشیات فروشی،قمار بازی ،موٹر سائیکل چوری ،غیر قانونی اسلحہ رکھنے ،غیر قانونی پیٹرول فروخت کرنے اور خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم سمیت 48 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا۔ٹیکسلا میں مسجد مین فائرنگ کرکے شہری کو قتل اور دیگر کو زخمی کرنے میں ملوث مزید 3 افراد بھی پکڑے جانےوالوں میں شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے گزشتہ دنوں مسجد میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اوردیگر افراد کوزخمی کرنےمیں ملوث مزید 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں مہران، فیضان اور جبران شامل ہیں۔دریں اثناء نصیر آباد پولیس کو متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ ملزم عامر نے رہائش دلانے کے لیے بلایا اورزیادتی کا نشانہ بنایا، نصیر آباد پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم عامر کو گرفتار کر لیا۔ادھر واہ کینٹ پولیس نےایک کارروائی میں موٹر سائیکل چوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث عرفان عرف فانی گینگ کے سرغنہ کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ عرفان عرف فانی، سبحان اور حماد شامل ہیں ۔قبل ازیں گوجرخان پولیس نےموٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں مدثر اور محمد طیب شامل ہیں، ملزمان سے چوری شدہ7 موٹرسائیکل اور موٹرسائیکل کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 18 ہزار200 روپے برآمدہوئے،ادھرنیوٹاؤن پولیس نےبھی کاروائی کرتے ہوئے ملزم مدثر کو گرفتا رکرکے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمدکرلیا۔قبل ازیں رتہ امرال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پرجواء کھیلنے والے14قمار بازوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں جمعہ خان،لیاقت،بلال،لال،سرتاج، فرہاد،شارک جان،عالمگیر،افتخار، فضل محمد،شیرزادہ، قاسم، نذر محمد اوردرویش شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 65ہزار روپے،11 موبائل فونز، 1کلو 400گرام چرس،اسلحہ اور تاش کے پتے برآمد،ایک اور کاروائی کرتے ہوئے رتہ امرال پولیس نے تاش پر جواء کھیلنے والے 4قمار بازوں سید ولی،وکیل خان،نوید اور علی عدنان کو گرفتار کرلیا،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 06ہزار 200روپے، 02 موبائل فونزاور تاش کے پتے برآمدہوئے۔دوسری طرف گوجر خان پولیس نے ملزمہ نویدہ بی بی سے01کلو470گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم وکیل انور سے510گرام چرس، ائیر پورٹ پولیس نے ملزم ذیشان سے540گرام چرس، واہ کینٹ پولیس نے ملزم سیف سے510گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ملزم مبشر سے01کلو500گرام چرس، مندرہ پولیس نے ملزم ندیم سے01کلو250گرام چرس، روات پولیس نے ملزم اکمل سے130 گرام چرس، ملزم زاہد عزیز سے620گرام چرس، گنجمنڈی پولیس نے ملزم برکت سے08لیٹر شراب، ملزم گل بشیر سے06لیٹر شراب، پیرودہائی پولیس نے ملزم ماجد سے05لیٹر شراب، کہوٹہ پولیس نے ملزم ادریس سے10لیٹر شراب برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔قبل ازیں مورگاہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کھلے عام پیٹرول کی فروخت کرنے والے 02ملزمان سیف الرحمن اور خرم شہزا دکو گرفتا رکرلیا، ملزمان سے کھلا پیٹرول اور دیگر متعلقہ سامان برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔دوسری طرف رتہ امرال پولیس نے ملزم رشید سے01رائفل12بور معہ ایمونیشن، نیوٹاؤن پولیس نے ملزم ظفر اقبال سے01پستوؤل30بور معہ ایمونیشن، نصیرا ٓباد پولیس نے ملزم احسان اللہ سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، مندرہ پولیس نے ملزم فیضان سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، دھمیال پولیس نے ملزم عمرقیوم سے رائفل12بور معہ ایمونیشن، روات پولیس نے ملزم مدثر سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، کلرسیداں پولیس نے ملزم مناظر سے رائفل 12بور برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائزا سلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔