خاتون کی عزت پامال کرنےوالے سی ڈی اے ملازم کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد( اسٹاف رپورٹر ) پلاٹ دلوانے کا جھانسہ اور بچوں کو قتل کردینے کی دھمکیاں دے کر خاتون کو مسلسل پامال کرکے اسے حاملہ بنادینے والے سی ڈی اے ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ سیکرٹریٹ میں صائمہ بی بی نے مقدمہ درج کروایاکہ ایک جاننے والی خاتون نے سی ڈی اے ملازم اجمل زمان سے ملاقت کروائی جو بھار ہ کہومیں رہتاہے۔ اسے پلاٹ خریدنے کے لیے چھ لاکھ روپے دئیے ، ایک رات وہ پلاٹ کی بات کرنے کے لیے میرے گھر آیا، گھر میں صرف میرے دو بچے اور میں تھی ، بچے سوئے تھے ، گھر کی صورت حال دیکھ کر وہ گاڑی سے پسٹل نکال کر لے آیا، اور پھر بچے کے سر پر پسٹل رکھ کر دھمکی دی اور میرے ساتھ زیادتی کی۔ جاتے وقت بھی اس نے بچوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی میں بچوں کی زندگی کی خاطر اس وقت چپ ہوگئی، بعدازاں اسی دھمکی کی بنا پر اس نے کئی مرتبہ مجھے پامال کیا، طبیعت زیادہ خراب ہونے پر ڈاکٹر کے پاس گئی تو اس نے بتایاکہ میں حاملہ ہوں، ملزم اجمل زمان نے میری زندگی برباد کردی ہے ، میری رقم بھی مجھے واپس دلوائی جائے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔