بھارت (اُمت نیوز)بھارت میں دلہن کیلئے شادی سے زیادہ امتحانات اہم ہوگئےہیں، دلہن شادی والے دن عروسی لباس میں ہی پرچہ دینے پہنچ گئی۔
بھارتی ریاست اتر پردیش میں کلاس روم میں بیٹھی طالبات اس وقت حیران ہوگئیں جب ایک طالبہ دلہن بنی پرچہ دینے پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق بی اے فائنل ایئر کی طالبہ کرشنا راجپوت دلہن کے لباس میں سوشیالوجی کا پیپر دینے آئی، یہ پرچہ 4 مئی کو ہونا تھا لیکن بدقسمتی سے وہ ملتوی ہوا اور پیپر کی نئی تاریخ 16 مئی آئی جس دن اس کی شادی تھی۔
تاہم شادی والے دن طالبہ عروسی لباس میں ہی پرچہ دینے پہنچ گئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگئی۔
#WATCH | Uttar Pradesh: A BA final year student and newlywed bride, Krishna Rajput took the exam for Sociology paper on 16th May.
"My wedding is important and so are the examinations. My 'vidai' will be after I write my exam," she says. pic.twitter.com/SFpHPkI3fB
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) May 17, 2023
کرشنا کا کہنا ہے کہ میری شادی کے ساتھ میرے امتحانات بھی اہم ہیں ،پرچہ دینے کے بعد ہی میری رخصتی ہوگی۔