محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا، گلگت ،کشمیر میں شدید بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(اُمت نیوز)محکمہ موسمیات نے بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور گردو نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور گردو نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک ر ہے گا۔ اسلام آباد میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔