چین، 5 جی انٹر نیٹ ورک رومنگ سروس کے آغاز کا اعلان

پیکنگ(امت نیوز) چین نے صوبہ انہوئی کے شہر ہیفی میں ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سوسائٹی ڈے کی کانفرنس میں دنیا کی پہلی آزمائشی تجارتی 5 جی انٹر نیٹ ورک رومنگ سروس شروع کرنے کا اعلان کیا۔

پہلی تجارتی فائیو جی انٹرنیٹ ورک رومنگ کو سنکیانگ کے خود مختار علاقے میں آزمائشی استعمال میں لایا جائے گا۔

چائنا ڈیلی نے رپورٹ کیا کہ فائیو جی انٹر نیٹ ورک رومنگ صارفین کو اپنے آپریٹرز کے فائیو جی نیٹ ورک کی حد سے باہر ہونے پر دوسرے آپریٹرز کی فائیو جی سروسز تک رسائی کی اجازت دیتی ہے۔

ان علاقوں میں جہاں فائیو جی رومنگ سروسز فراہم کی جاتی ہیں، صارفین اپنے سم کارڈ یا فون نمبر کو تبدیل کیے بغیر فائیو جی رومنگ کو سپورٹ کرنے والے ٹرمینلز استعمال کر سکتے ہیں اور اضافی فیس ادا کیے بغیر براہ راست فائیو جی رومنگ سروس استعمال کر سکتے ہیں۔