کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک کروڑ 13 لاکھ ڈالر سے زائد کی 680 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ترجمان کے مطابق کوسٹ گارڈز کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ اورماڑہ کے علاقے اشپیاق سے بھاری مقدار میں منشیات سمندر کے راستے اسمگل کی جارہی ہے،جس پر چیکنگ کے دوران موبائل گشت پارٹی نے 680 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔
منشیات کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 11.34 ملین ڈالر ہے۔یاد رہے کہ یہ چرس سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔کوسٹ گارڈز نے چرس تحویل میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔