ریاض (نیٹ نیوز) سعودی وزیر مواصلات و لاجسٹک خدمات صالح الجاسر اور وزیر تعلیم یوسف البنیان نے کنگ سعود یونیورسٹی ریاض میں ڈرائیور کے بغیر چلنے والی بس کا افتتاح کردیا۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت مواصلات کا کہنا ہے کہ بس میں 11 نشستیں ہیں۔ ایک بار چارج ہونے کے بعد مسلسل چھ گھنٹے چل سکتی ہے۔ بس کی فی گھنٹہ رفتار 30 کلو میٹر ہے۔
استقبل معالي رئيس الجامعة وزير النقل والخدمات اللوجستية وَوزير التعليم، لإطلاق أول حافلة ذاتية القيادة لخدمة منسوبي وطلاب وزوار #جامعة_الملك_سعود.
وتهدف الخدمة إلى شراكة مميزة بين القطاعات الحكومية والجهات البحثية والقطاع الخاص، لوضع المملكة في مكان متقدم لتطوير استخدامات… pic.twitter.com/WXb7s3dOYi— جامعة الملك سعود (@_KSU) May 18, 2023
وزارت مواصلات نے توجہ دلائی کہ کنگ سعود یونیورسٹی میں طلبہ، کارکنان اور ملاقاتیوں کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولت ہوگی۔ یونیورسٹی ماحول دوست پالیسی پر گامزن ہے اس کی بدولت کاربن کی آلودگی سے بھی محفوظ رہا جاسکے گا۔
وزارت مواصلات کا کہنا ہے کہ مذکورہ بس ’سعودی میڈ‘ ہے۔ اس کا ڈیزائن اور تیاری کا کام سعودی عرب میں ہی ہوا ہے۔ مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی، کیمروں اور سنسرز سے آراستہ ہے۔ بس کو جدید ترین ریموٹ سسٹم، روشنی اور لیزر کے ذریعے فاصلہ متعین کرنے والے نظام سے لیس کیا گیا ہے۔