کراچی: پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی، سابق رکن اسمبلی جے پرکاش نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔
جے پرکاش نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے کون تھے ، میں نہیں جانتا،میں نہیں سمجھتا ان کا تعلق تحریک انصاف سے ہونا چاہیے ،مگر یہ معاملہ ہوا، اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے ، جن لوگوں نے بھی کیاہے ، ان کو سزا بھی ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ میں 9 مئی کے عمل کی مذمت کرتاہوں کیونکہ فوج ہے تو پاکستان ہے ، پاکستان ہے تو ہم ہیں، میں نہیں سمجھتاکہ ہمیں ایسا بیانیہ بنانا چاہیے جس سے پاکستان کو نقصان ہو، میں اتنے عرصہ کے بعد دل پر پتھر رکھ کر پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کر رہاہوں ، میری دعا ہے کہ پاکستان ترقی کرے ۔