مذاکراتی ٹیم میں شامل تمام 7 لوگوں کے نام سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،فائل فوٹو
مذاکراتی ٹیم میں شامل تمام 7 لوگوں کے نام سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،فائل فوٹو

ظل شاہ قتل کیس ،عمران خان کی عبوری ضمانت2جون تک منظور

لاہور ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت2جون تک منظور کرلی۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ظل شاہ قتل کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں نے درخواست پر سماعت کی ۔

عدالت نے عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض کالعدم قراردیدیا،عبوری ضمانت کی درخواست سیشن کورٹ کے بجائے ہائیکورٹ میں دائر کرنے پر اعتراض لگا گیاتھا۔

عمران خان کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ تھانہ سرور پولیس نے بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ درج کیا ، حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے،درخواست میں لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت منظور کرنے کی استدعاکی گئی ہے۔

عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت2 جون تک منظور کرلی ،عدالت نے عمران خان کی گرفتاری سے روکتے ہوئے سماعت2 جون تک ملتوی کردی اورچیئرمین پی ٹی آئی کوشامل تفتیش ہونے کے احکامات جاری کردیے ۔