فائل فوٹو
فائل فوٹو

صاحبزادہ حامد رضا کو بھی گرفتار کرلیا گیا

سیالکوٹ : سابق وزیرمذہبی امور صاحبزادہ حامد رضا کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

رکن آزاد کشمیر اسمبلی سابق وزیرمذہبی امور صاحبزادہ حامد رضا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حامد رضا سیالکوٹ میں پھوپھو زاد بھائی کا جنازہ پڑھانے قبرستان آئے تھے۔

دوسری جانب 9 مئی کو وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملہ میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، اور پولیس کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال کالونی سے پی ٹی آئی کے 2 کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار کارکنوں کی شناخت ارسل صدیقی اور رانا لیاقت کے نام سے ہوئی ہے، جو رانا ثنااللہ کے گھر پر حملہ کرنے والوں میں شامل تھے۔