بلوچستان کے وزیر معدنیات مبین خلجی تحریک انصاف سے جدا

کسی دباؤ میں نہیں ملکی سلامتی کے لیے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

May 19, 2023 · اہم خبریں, قومی
9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، فائل فوٹو

9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، فائل فوٹو

وئٹہ: بلوچستان کے وزیر معدنیات مبین خلجی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

ایک بیان میں مبین خلجی نے کہا کہ کسی دباؤ میں نہیں ملکی سلامتی کے لیے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، ایسے واقعات قابل قبول نہیں۔

مبین خلجی نے مزید کہا کہ یادگار شہدا، جناح ہاؤس سمیت سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا اندازہ نہیں تھا۔