لاہور(اُمت نیوز) پولیس نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے گھر کی تلاشی کے لیے سرچ وارنٹ حاصل کرلیے جبکہ حکومتی کمیٹی کے پی ٹی آئی قیادت سے مذاکرات ختم ہوگئے۔
کمشنر لاہور کی سربراہی میں پولیس اور دیگر سرکاری افسران پر مشتمل ٹیم زمان پارک میں داخل ہوئی اور عمران خان کے وکلا کو وارنٹ دکھائے۔ حکومتی ٹیم میں ڈی سی او لاہور رافعہ حیدر، ڈی آئی جی آپریشنز صادق علی ڈوگر اور ایس ایس پی صہیب اشرف موجود تھے۔ کمشنر لاہور محمد علی رھاندوا پوکیس افسران کے ہمراہ عمران خان کی رہائش گاہ میں داخل ہوئے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اپنی رہائش گاہ میں موجود ملازمین اور قائدین کو چھاپے کے دوران پولیس سے مکمل تعاون کی ہدایت بھی کی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق زمان پارک میں واقع عمران خان کے گھر کی تلاشی کے لیے جانے والی ٹیم میں ایس پی اور خواتین اہلکاربھی شامل ہوں گی۔دہشتگردوں کی تلاش کے لیے گھر کے اندرونی اور بیرونی حصوں کی سرچنگ کی جائے گی۔