عمران خان نے سرچ آپریشن کے لیے شرائط رکھ دیں

لاہور(اُمت نیوز) پولیس نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے گھر کی تلاشی کے لیے سرچ وارنٹ حاصل کرلیے جبکہ حکومتی کمیٹی کے پی ٹی آئی قیادت سے مذاکرات ختم ہوگئے، عمران خان نے گھر کی تلاشی دینے کے لیے حکومت کے سامنے شرائط رکھ دیں۔ کمشنر لاہور کی سربراہی میں پولیس اور دیگر سرکاری افسران پر مشتمل ٹیم زمان پارک میں داخل ہوئی اور عمران خان کے وکلا کو وارنٹ دکھائے۔ حکومتی ٹیم میں ڈی سی او لاہور رافعہ حیدر، ڈی آئی جی آپریشنز صادق علی ڈوگر اور ایس ایس پی صہیب اشرف موجود تھے۔ کمشنر لاہور محمد علی رھاندوا پوکیس افسران کے ہمراہ عمران خان کی رہائش گاہ میں داخل ہوئے۔ دونوں فریقین کے درمیان بات چیت اچھے ماحول میں تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی جس کے بعد کمشنر لاہور عمران خان کی رہائش گاہ سے باہر آئے اور آپریشن سے متعلق کسی بھی قسم کے سوال کا جواب دیے بغیر روانہ ہوگئے۔ پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات کے حوالے سے اعلامیہ جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ حکومتی ٹیم نے دہشت گردوں کے متعلق تمام شواہد زمان پارک انتظامیہ کے حوالے کیے جبکہ عمران خان کے ملازمین کی جانب سے انتظامیہ کو گھر کی تلاشی کی اجازت نہیں دی گئی۔ عمران خان نے سرچ آپریشن کے لیے شرائط رکھ دیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق کمشنر لاہور نے دہشت گردوں کی لسٹ عمران خان کے حوالے کی اور عمران خان کو وفد نے بتایا کہ متعدد دہشت گردوں کا بھاگتے یہاں سے پکڑا گیا اور متعدد کو یہاں سے بھگایا گیا ہے۔