سعودی ولی عہد نے روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی

جدہ (اُمت نیوز)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عرب لیگ سربراہی اجلاس میں روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت جدہ میں عرب لیگ کا 32 واں سربراہی اجلاس ہوا،
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شام کے صدر بشار الاسد کی عرب لیگ میں واپسی کا خیر مقدم کیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہاکہ شام کے صدر بشار الاسد کی عرب لیگ سربراہی اجلاس میں شرکت ہمارے لئے باعث مسرت ہے،
عرب لیگ میں واپسی شام میں قیام امن اور "استحکام” کا باعث بنے گی۔
محمد بن سلمان نے کہاکہ سعودی عرب روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کیلئے بھی تیار ہے۔
یاد رہے کہ شام کی عرب لیگ میں واپسی سے متعلق فیصلہ جنگ زدہ ملک شام کو بلاک سے معطل کئے جانے کے ایک دہائی بعد سامنے آیا۔