کراچی (اُمت نیوز)نیشنل گیمز شوٹنگ مقابلوں میں آرمی کی برتری برقرار ہے، مزید تین گولڈ میڈلز حاصل کرلیے۔
نیوی نے بھی جمعہ کو ہونے والے مقابلوں میں تین گولڈ میڈلز حاصل کیے۔
مردوں کی 50 میٹر رائفل پرون میں آرمی کے عاقب لطیف نے گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے 621.7 کے اسکور کے ساتھ نیا قومی ریکارڈ بھی بنا دیا۔
50 میٹر رائفل پرون انفرادی ایونٹ میں نیوی کے محمد عثمان اور غفران عادل نے سلور اور برانز میڈل جیتا۔
خواتین کی 10 میٹر ایئر رائفل میں نیوی کی مہک فاطمہ نے گولڈ، آرمی کی کنزہ نے سلور میڈل جیتا۔
10 میٹر ویمن ایئر رائفل کے ٹیم ایونٹ میں آرمی کا گولڈ، نیوی کا سلور اور ایچ ای سی کا برانز میڈل رہا۔
اولمپک ٹریپ ایونٹ کے تینوں انفرادی میڈلز آرمی کے شوٹرز نے جیتے۔ لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عامر اقبال نے گولڈ، لیفٹیننٹ کرنل فاروق ندیم نے سلور میڈل حاصل کیا۔
اولمپک ٹریپ کے ٹیم ایونٹ میں آرمی نے گولڈ، نیوی نے سلور اور ایئر فورس نے برانز میڈل جیتا۔