اسلام آباد(اُمت نیوز)پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئےملک بھر میںریلیاں نکالی گئیں ہیں۔
9 مئی کے واقعات کے خلاف پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے سیاسی، مذہبی اور سول سوسائٹی کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں آج بھی ریلیاں نکالی گئیں۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہے تو ہم اور پاکستان ہے، 9 مئی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں اور جو لوگ ان میں ملوث ہیں ان کی سزا کا مطالبہ کرتے ہیں۔
حیدرآباد،لاڑکانہ،نواب شاہ ،ملتان ،منڈی بہاءالدین ،جامشورو، ٹنڈومحمد خان، بدین، مٹیاری، سجاول، کندھ کوٹ، تھرپارکر، دادو سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں پاک فوج کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں۔اس کے علاوہ گوجرہ، بہاولپور، بنوں، چارسدہ، مانسہرہ، استور، میرپور آزاد کشمیر سمیت دیگر شہروں میں بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی گئیں۔
مقررین نے پاک فوج کی خدمات اور عسکری شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ آرمی تنصیبات پر حملہ آوروں کو سخت ترین سزا دی جائے۔