کراچی(اسٹاف رپورٹر)رینجرز اوراینٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے داؤد چورنگی سے منشیات فروشی میں ملوث ملزم عبدالرحمن کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم نے کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے، دوران تفتیش ملزم کی نشاندہی پر کراچی کے علاقے شیر پاؤ کالونی میں کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات جس میں 228کلو چرس، 1کلو ہیروئن،1عدد 30بور پسٹل اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔
برآمد شدہ منشیات جن کی مالیت تقریبا 15 ملین روپے ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔