مکہ مکرمہ (امت نیوز) مکہ مکرمہ میں ہوٹل میں آگ لگنے سے جاں بحق عمرہ زائرین کی تعداد 8 ہوگئی۔ پاکستان قونصل ویلفیئر کے مطابق آگ گزشتہ رات ابراہیم خلیل روڈ پر واقع ہوٹل میں لگی تھی۔ آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق 4 پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی ہے۔
پاکستان قونصل ویلفیئر کا کہنا ہے کہ جاں بحق 2 عمرہ زائرین کا تعلق وہاڑی اور 2 کا قصور سے ہے۔ دوسری جانب
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ میں ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعہ میں 8 پاکستانی جاں بحق اور 6 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدہ میں پاکستانی مشن حکام اور متاثرہ خاندانوں سے رابطے میں ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos