کراچی (اسٹاف رپورٹر) گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے کا برا انجام نکلا۔ نمرہ کاظمی نے شوہر سے خلع کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی کی جانب سے خلع کے لیے فیملی جج شرقی کی عدالت میں دعویٰ دائر کردیا ہے ۔ دعویٰ میں مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ نمرہ کاظمی نے موقف اپنایا کہ 18 اپریل 2022 کو تونسہ شریف کے رہائشی نجیب شاہ رخ سے پسند کی شادی کی تھی۔
پانچ ہزار روپے حق مہر طے ہوا تھا جو ابھی تک نہیں ادا کیا گیا ہے۔شادی کے بعد نمرہ اور نجیب شاہ رخ ایک ساتھ رہنے لگے تھے ، شادی کے بعد نجیب میرے ساتھ برا سلوک کرنے لگ گیا میرے گھر والوں کو گالیاں دیتا تھا۔
نجیب شاہ رخ اور اسکی فیملی غیر اخلاقی کاموں میں ملوث ہے۔ مجھے اجنبیوں کے ساتھ تعلق رکھنے پر مجبور کیا جارہا تھا۔ جس کے بعد تنگ آکر میں 5 اپریل کو واپس اپنے ماں باپ کے گھر آگئی تھی۔ نجیب شاہ رخ مجھے بغیر کسی وجہ کے تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ میں اب نجیب شاہ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی اپنے والدین کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔