لاہور(امت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان طبی معائنے کے بعد شوکت خانم اسپتال سے زمان پارک پہنچ گئے۔
عمران خان گزشتہ روز سے معدے میں تکلیف محسوس کر رہے تھے جس کے باعث انہیں شوکت خانم اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کو سخت سیکیورٹی حصار میں زمان پارک لاہور سے شوکت خانم اسپتال لایا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت خانم اسپتال میں ڈاکٹروں کی جانب سے عمران خان کا 4 گھنٹے تک طبی معائنہ اور ٹیسٹ کیے گئے ۔ عمران خان معدے میں تکلیف کے باعث 4 گھنٹے اسپتال رہے تاہم طبی معائنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی شوکت خانم اسپتال سے واپس زمان پارک پہنچ گئے۔ دیے، کنٹینرز اور کیمپس ہٹا دیئے گئے، پولیس کی بھاری نفری تعنیات ہے جبکہ زمان پارک سے ملحقہ سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہے۔