ٹائٹینک کے لیے بنایا جانے والا چائے کا کپ لاکھوں میں فروخت

ڈربی(نیٹ نیوز) ٹائٹینک کے لئے بنایا جائنے والا چائے کپ لاکھھوں میں فروخت کردیا گیا۔ ایک صدی سے زائد عرصہ پُرانا کپ بدقسمت جہاز میں اعلیٰ درجے کے مسافروں کو چائے پلانے کے لیے مختص تھا جس کو بعد ازاں شمالی اوقیانوس کی تہہ سے نکالا گیا۔

یہ نایاب کپ ایک شخص کو اپنے متوفی والد کے گھر کا شیلف صاف کرتے وقت دریافت ہوا۔ تاہم، انہیں اس کی قدر کا کوئی اندازہ نہیں تھا لیکن اشیاء نیلام کرنے والے ایک شخص کی اپنے معمول کے دورے میں گھر میں موجود اس کپ پر نظر پڑی۔ کپ پر موجود بیچ نمبر سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ یہ کپ ٹائٹینک کے لیے لِیورپور پوٹری اسپوڈ میں بنایا گیا تھا۔

یہ کپ تخمینہ لگائی گئی قیمت سے تین گُنا زیادہ یعنی 3200 پاؤنڈز (11 لاکھ 36 ہزار روپوں سے زائد) میں نیلام کیا گیا۔