کراچی،ویکسین کی عدم فراہمی،بچوں میں خطرناک ٹائیفائیڈ پھیلنے لگا

کراچی (اُمت نیوز) ویکسین کی عدم فراہمیکے باعث بچوں میں خطرناک ٹائیفائیڈ پھیلنے لگا ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن نہ ہونے سے بچے ایکس ٹینسو ڈرگ ریززٹنٹ ٹائیفائیڈ کا شکار ہو رہے ہیں۔
بخار کی شکایت کے ساتھ اسپتالوں میں داخل ہونے والے دس فیصد بچے ایکس ٹی آر ٹائیفائیڈ میں مبتلا ہیں، جس کا سبب 2019 کی ویکسینیشن مہم میں کراچی اور سندھ میں بچوں کو ٹائیفائیڈ کی ویکسینیشن کا نہ ہونا ہے۔
وفاقی ویکسینیشن پروگرام کی جانب سے ویکسین کی عدم فراہمی کی وجہ سےسندھ میں صرف نو ماہ کے بچوں کو ویکسین لگ رہی ہے۔