سیالکوٹ (اُمت نیوز) عدالت سے ضمانتیں خارج ہونے کے بعد اینٹی کرپشن پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماء عثمان ڈار کے بھائی عامر ڈار کو گرفتار کرلیا گیا ہے
مقدمہ ترقیاتی کاموں میں کروڑوں روپے خرد برد کے الزام میں درج کیاگیا
پولیس کے مطابق مقدمہ ترقیاتی کاموں میں کروڑوں روپے خرد برد کے الزام میں درج کیاگیا جس میں عثمان ڈار سمیت ان کے 2 بھائی عامر ڈار اور عمر ڈار نامزد ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں بھائی 18 مئی تک عبوری ضمانت پر تھے اور 18 مئی کو اینٹی کرپشن عدالت سے ضمانتیں خارج ہوگئیں تھیں۔
اینٹی کرپشن پولیس نے عثمان ڈار کے بھائی عامر ڈار کو گرفتارکرلیا۔