لاہور(امت نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے گرفتار کارکنوں کی رہائی کے معاملے پر عملی اقدام اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔
پی ٹی آئی سربراہ نے لیگل ٹیم کو گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔
انہوں نے کہا کہ کارکنوں اور رہنماؤں کی رہائی کےلیے عدالت سے رجوع کریں۔
عمران خان نے کہا کہ ملک بھر میں کتنے کارکن گرفتار ہیں؟ ہمیں تو تعداد بھی معلوم نہیں۔
اس پر بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا کہ تمام گرفتار کارکنوں اور رہنماؤں کی تفصیلات جمع کر رہے ہیں۔