سراج الحق پر خودکش حملہ کرنےوالے کی شناخت ہوگئی

کوئٹہ(امت نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر بلوچستان کے ضلع ژوب میں خود کش دھماکا کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہو گئی،

ہلاک ہونے والا دہشتگرد کوئٹہ کا رہائشی تھا ۔ اس کے اہلخانہ کا پتہ لگایا جارہا ہے۔

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے ذرائع نے بتایاکہ ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملہ کرنے والے شخص کی شنا خت ہو گئی ہے، حملہ آور کا تعلق کوئٹہ سے ہے جو ڈیڑھ سال سے گھر سے غائب  تھا۔

حملہ آور کے خاندان کے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ ژوب میں گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھاجس میں 6 کارکن زخمی جبکہ حملہ آور ہلاک ہوگیا  تھا۔