بھارتی فضائیہ نے مگ 21 طیاروں کاپورافلیٹ گراؤنڈ کر دیا

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی فضائیہ نے مگ 21 لڑاکا طیاروں کے پورے فلیٹ کو گراؤنڈ کر دیا۔

رواں ماہ کے اوائل میں راجستھان میں ’اُڑتے تابوت‘ سے مشہور مگ 21 طیارے کے حادثے کی تحقیقات تک پورے فلیٹ کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔

8 مئی کو سورت گڑھ ایئربیس سے اڑان بھرنے والے مگ 21 طیارہ ہنومان گڑھ کے گاؤں میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں 3 دیہاتی جان سے گئے۔

مگ 21 کے مختلف ماڈل پچھلے 50 سال کے دوران بھارتی فضائیہ کا حصہ بنتے رہے۔

اب بھارتی فضائیہ میں صرف 3 مگ 21 اسکواڈرن ہیں اور ان سب کو 2025 میں ریٹائر کر دیا جائے گا۔

مگ 21 طیارے 1960 کی دہائی میں فضائیہ میں شامل کیے گئے تھے اور اب تک 800 طیارے بھارتی فضائیہ کا حصہ رہ چکے ہیں۔