پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ

ٹورنٹو(امت نیوز)پی آئی اے کاایک اورفضائی میزبان کینیڈامیں مبینہ طورپرلاپتہ ہو گیا ۔ لاہورسےٹورنٹوکی پروازپرتعینات منتظرمہدی نامی فلائٹ اسٹیورڈ جمعرات کوٹورنٹوپہنچاتھا ۔

لاپتہ فضائی میزبان نےجمعہ کوٹورنٹوسےلاہورکی پروازنمبر798پر فرائض انجام دینےتھے،پروازکیلئےمذکورہ فضائی میزبان نےہوٹل میں دیگرعملے کے ساتھ رپورٹ نہیں کی ۔

خیال رہے کہ منتظرمہدی سےقبل بھی4خاتون اورمرد فضائی میزبان مبینہ طورپرسلپ ہوچکےہیں جبکہ انہوں نےوطن واپسی پرکارروائی کیلئےایف آئی اے کوکوائف بھی فراہم نہیں کئےگئے۔

واضح رہے کہ پہلےسےلاپتہ ہونیوالےفضائی میزبانوں کی پاکستانی شہریت ختم نہیں کرائی گئی،دیگرممالک کی فضائی کمپنیوں کےلاپتہ میزبانوں کی شہریت فوری طورپرمنسوخ کی جاتی ہے ،مبینہ طور پر سلپ ہونے والے اپنے قومی شناختی کارڈز کی تجدید بھی با آسانی کرا لیتے ہیں۔