فیصل آباد(اُمت نیوز)فیصل آباد میں شہریوں کومہنگی بجلی سے چھٹکارہ مل گیا ،نیپرا کی منظوری کے بعد فیسکو میں چار ہزار صارفین کو سولر پینل سے نیٹ میٹرنگ کی منظوری دےدی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق نیٹ میٹرنگ بجلی فیسکو فروخت کرنے کا جدید طریقہ کار ہے،شہر بھر میں سولر پینل سے نیٹ میٹرنگ کا رجحان بڑھنے لگا، صنعتی شہر میں چار ہزار صارفین نیٹ میٹرنگ استعمال کرنے لگے۔ صارفین کاکہناہے کہ سولر پینل سسٹم مہنگا ہونے کے باوجود وقت کی ضرورت ہے،نیٹ میٹرنگ سے بلوں سے چھٹکارہ مل گیا ہے،5 کلوواٹ میں با آسانی ایک اے سی گھر میں استعمال کیا جاسکتا ہے،ضرورت سے زائد بجلی فیسکو کو فروخت کردی جاتی ہے۔