اوباما سمیت 500 امریکیوں کے روس میں داخلے پر پابندی عائد

روس (اُمت نیوز)روس نے سابق امریکی صدر باراک اوباما اور متعدد صحافیوں سمیت 500 امریکیوں کے ملک میں داخلے پرپابندی عائد کردی۔امریکی میڈیا کے مطابق روسی پابندیوں کی فہرست میں سابق امریکی صدر باراک اوباما،امریکی میڈیاکے صحافی، متعدد امریکی سینیٹرز، سابق امریکی سفیر اور متوقع چیئرمین جوائنٹ چیفس بھی شامل ہیں۔اس حوالے سے روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ باراک اوباما سمیت 500 امریکیوں پر ملک میں داخلے پر پابندی روس مخالف اقدامات کا ردعمل ہے۔  روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھاکہ جو بائیڈن انتظامیہ روس پر مسلسل پابندیاں عائد کر رہی ہے، امریکا کو یہ بات بہت پہلے سمجھنی چاہیے تھی کہ ہمارے خلاف ہر حملے کا بھرپور جواب دیا جائےگا۔