سوات (بیورورپورٹ)سوات میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے ژوب میں مرکزی امیر سراج الحق کے قافلے پر خود کش دھماکے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اورواقعے کے خلاف شدیدنعرے بازی کرتے ہوئے ملوث افراد کو گرفتارکرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر حمید الحق،ضلعی رہنما اختر علی خان،مولانا ڈاکٹر فضل سبحان،ڈاکٹر خالد فاروق اور دیگر مقررین نے کہاکہ سراج الحق پر حملہ جماعت اسلامی پر حملہ ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں امن کی بحالی کیلئے بھرپوراقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بم دھماکہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،انہوں نے واضح کیا کہ بم دھماکے اوردھمکیوں سے اسلامی نقلاب کا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔